1 مارچ 2014 - 20:30
علامہ ساجد نقوی کیجانب سے پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا کی شہادت پر اظہار افسوس

مذمتی بیان میں سربراہ ایس یو سی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث اصل مجرموں کا سراغ لگا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حماد رضا ولد مسرور حسین شہید کو تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کر دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔ کراچی کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے، قانون نافذ کرنے والے ادراے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حماد رضا ولد مسرور حسین شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث اصل مجرموں کا سراغ لگا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا شہید کیلئے دعائے مغفرت کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔......./169